منگلورو:17/اپریل(ایس اؤنیوز) عدالتی حکم نامے کے مطابق شہر کے وینلاک اسپتال میں زیر علاج احمد قریشی کی صحت میں سدھار آرہاہے، اس دوران قریشی کی صحت کو لےکر سوشیل نیٹ ورک وغیرہ پر جو لوگ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کرنےکا پولس کمشنر چندرشیکھر نے انتباہ دیا۔
اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ احمد قریشی کےمتعلق ڈاکٹروں سے جانکاری لی گئی ہے، سدھار آرہاہے، اس کے باوجود ایک نجی چینل کا لوگو استعمال کرکے قریشی کی صحت خراب ہونےکی افواہ پھیلائی جارہی ہے، یہ کون کررہاہے، کون اس کے پیچھے ہیں، اس کی مکمل جانکاری لی گئی ہے ، شر پسندوں کا مقصد بھی یہی ہے کہ سماج میں بدامنی پیدا ہو، ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ پولس کمشنر نے میڈیا والوں کے سامنے 10اپریل کو قریشی اپنے بیڈپر لیٹے رہنے اور کھاناکھانے کی وڈیوکلپ نشر کی ، اور کہاکہ یہ سچائی ہے، اس کے باوجود شرپسند اس کی صحت خراب ہونےکی جھوٹی خبریں پھیلا نے رہے ہیں۔
احمد قریشی پر ہونے والے ظلم کے خلاف جانچ کی ذمہ داری حکومت نے سی آئی ڈی کو سونپی ہے، ڈی سی پی شانتاراجو کی قیادت والی جانچ ٹیم الگ سے جانچ کررہی ہے، سی آئی ڈی ٹیم کے ساتھ بھی محکمہ تعاون کرنے کی پولس کمشنر نے بات کہی۔ مزید بتایا کہ ضلع نگراں کاروزیر رما ناتھ رائی کی نگرانی میں پیر کی صبح کمشنر کے دفترمیں میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں احمد قریشی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے، پولس محکمہ کی طرف سے جوکارروائی ہوئی ہے اس کی انہیں جانکاری دی گئی ، انہوں نے کہا کہ میٹگ میں وزیر یوٹی قادر اور رکن اسمبلی محی الدین باوابھی شریک تھے۔